اترپردیش کے وارانسی میں وزیر اعلی اکھلیش یادو اور کانگریس کے نائب صدر
راہل گاندھی کو ارجن اور کرشن کی شکل میں ظاہر کرنے والے پوسٹر
جگہ جگہ لگانے کے الزام میں ایک شخص کے خلاف ایف آئی آر درج کی گئی ہے ۔ضلع الیکشن افسر یوگیشور رام مشرا نے بتایا
کہ انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف
ورزی سمجھتے ہوئے چیت گنج تھانے میں تعزیرات ہند کی دفعہ 171 سی، 171 بی
(1)، 188، 508، 505 (بی) (سی)، 295-اے اور 123 کے تحت ایف آئی آر درج کرائی
گئی ہے۔انہوں نے بتایا کہ اس معاملے میں پوسٹر چھاپنے والے نامعلوم پرنٹر کی تلاش کی جا رہی ہے۔